Tuesday, September 17, 2019

LATEST YOUTUBE TIPS

تو بہنو اور بھائیو ۔
 
یوٹیوب کا چکر کچھ اس طرح ہے اپنی ویڈیو میں جو ٹیگ استعمال کرنے ہیں وہ آپ اچھے سرچ والیم والے تلاش کریں جن کو لوگ سرچ بھی کرتے ہوں ۔ تو ایسے ٹیگس نکالنے کے بعد آپ اُنہی ٹیگس میں سے اپنی ویڈیو کا ٹائیٹل بنائیں ۔
اُنہی ٹیگس کو استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی ڈسکرپشن لکھیں یعنی کہ ڈسکرپشن میں ٹیگس کو استعمال کریں ۔
اُنہی ٹیگس میں سے ایک ٹیگ (اس کو آپ لوگ کی ورڈ ) بھی کہہ سکتے ہیں ۔ اپنی ویڈیو کے تھمبنیل پر لکھیں ۔
میرے حساب سے ویڈیو کو یا تو صبح 10 بجے پبلش کریں یا پھر سیکنڈ ٹائم 5 بجے شام کے وقت پبلش کریں ۔
اپنی ویڈیو کو فیس بک ، ٹویٹر ، پن ٹرسٹ پر شیئر کریں ۔
اب ویڈیو رینک کیسے ہوگی ۔ تو پہلے 10 منٹس میں اگر آپ اپنی ویڈیوز پر 100 ویوز لے آتے ہیں تو آپ کے ٹیگس کافی حد تک رینک کر جائیں گے ۔
سارا کمال ٹیگس کے انتخاب کا ہوتا ہے یعنی ٹیگس یا کی ورڈ وہ استعمال کریں جن کو لوگ یوٹیوب پر سرچ کرتے ہیں ۔
یہ معلوم کرنے کیلئے آپ گوگل کروم کی ایکسٹینشن کا استعمال کرسکتے ہیں ۔


اُمید تو ہے کہ آپ کو کچھ نا کچھ تو سمجھ لگی ہوگی ۔
اگر تو لگی ہے تو پوسٹ کو شیئر کرسکتے ہیں آپ کو میری طرف سے اجازت ہے شکریہ ۔